(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی غزہ پر بلا امتیازوحشیانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ چودہ ماہ سے مسلسل جاری ہے اس دوران غزہ میں اسکول، کالج، عبادتگاہوں سمیت اسپتالوں اور پناہ گاہوں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نےبتایا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی میں جہاں شہریوں کی زندگیوں کو تباہ کردیا گیا ہے وہیں، 7،160خاندانوں کو سول رجسٹری سے مکمل طورپر مٹا دیا گیا ہے، ان خاندانوں کا کوئی ایک فرد بھی زندہ نہیں بچا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان خاندانوں کے 5،444 افراد شہید ہوئے جن کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 13 ہزار سے زائد خواتین سمیت اب تک 44ہزار 5سو سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔