• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 203 ہو گئی 

مختلف تنظیموں اور مراکز نے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کے لیے آزاد بین الاقوامی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا

ہفتہ 11-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 203 ہو گئی 
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 203 تک پہنچ گئی ہے، جن میں صحافی سائد ابو نبهان بھی شامل ہیں، جو گزشتہ روز اسرائیلی اسنائپر کے حملے میں النصيرات کیمپ میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے شہید ہوئے۔ ابو نبهان "قناة الغد” اور "اناضول ایجنسی” کے ساتھ بطور فوٹوگرافر کام کرتے تھے۔

فلسطینی صحافیوں کی تنظیم اور غزہ کے حکومتی دفتر اطلاعات نے اس قتل کو اسرائیلی ریاست کی جانب سے صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی پالیسی قرار دیا ہے، جس کا مقصد فلسطینی مظالم کو چھپانا ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ان جرائم پر جوابدہ بنائیں اور صحافیوں کی سلامتی یقینی بنائیں۔

مختلف تنظیموں اور مراکز نے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کے لیے آزاد بین الاقوامی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ مزید کہا گیا کہ اسرائیلی مظالم میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، اور فرانس کی حمایت اس ظلم میں معاون ہے، اور ان ممالک کو بھی ان جرائم میں شراکت داری کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

Tags: اسرائیلیشہداءشہیدصحافیصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.