• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: عارضی جنگ بندی کا پانچواں دن: مزید 10 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی رہا

10 اسرائیلی قیدیوں اور 30 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے جنگ بندی کے پانچویں دن تبادلہ کیا گیا۔

بدھ 29-11-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: عارضی جنگ بندی کا پانچواں دن: مزید 10 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی رہا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )   صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والوں میں  15 خواتین اور 15 نابالغ  فلسطینی بچے شامل تھے جن کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ روز منگل کو عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلےمیں 30 فلسطینی قیدیوں کورہا کردیا ہے۔حماس نے قیدیوں کی ایک کھیپ کو رات گئے ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

حماس کے قریبی ذرائع نے 30 فلسطینیوں کے بدلے فلسطینی تحریک کے زیر حراست دس اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کے تبادلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ذرائع نےکو بتایا کہ "کل منگل کو 10 اسرائیلی قیدیوں اور 30 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے جنگ بندی کے پانچویں دن تبادلہ کیا گیا۔ اس تبادلے میں حراست میں لیے گئے متعدد غیر ملکی کارکنان بھی شامل تھے‘‘۔

دوسری طرف فلسطینی محکمہ امور اسیران اور فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پانچویں بیچ کے نام شائع کیے، جنہیں کل منگل کی رات کو رہا کیا گیا۔ فہرست میں 15 خواتین قیدی اور 15 نابالغ بچے شامل ہیں۔

گذشتہ روز حماس نے 11 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جو غزہ میں سات ہفتے سے زائد اسیری کے بعد پیر کی شام کو چار روزہ جنگ بندی کے تحت چوتھے تبادلے میں اسرائیل پہنچے تھے جبکہ 33 فلسطینی قیدی جنہیں اسرائیل نے منگل کی صبح رہا کیا تھا مشرقی یروشلم اور رام اللہ شہروں میں ان کے گھروں میں لے جایا گیا۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.