(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ایک فوجی افسر کا اپنے بھائیوں کو اسرائیلی دہشتگردی کے نیتجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا انشکاف ہوا ہے۔
اس گھناؤنے جرم کی تفصیلات غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار "ہآرتس” نے آج ایک ایک حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں شائع کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ افسر یهودا فاخ نے اپنے بھائیوں کو غزہ میں فوجی کارروائیوں میں شامل کیا، جس میں فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنا شامل تھا۔