(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے منگل کی شام وسطی غزہ کی پٹی میں فوج کے لیے انجینئرنگ کور میں تعینات ایک ٹھیکیدار کمپنی کے صیہونی آباد کار کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیاہے۔
صیہونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازم "کوبی ایویتان” کی ہلاکت اس وقت ہوئی جس نے غزہ میں نیٹزارم کوریڈور میں آباد کاری کی چوکیوں کو ختم کرنے اور دوبارہ منظم کرنے کے لیے صیہونی فوج کے کام کے فریم ورک کے اندر ایک کنٹریکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔اسے غلط شناخت کی وجہ سے ہلاک کیاگیا۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ "اویتان” اپنے کام کے ایک حصے کے طور پر نیٹزرم کوریڈور کے علاقے کے اندر ایک ملٹری پوائنٹ پر سیلف ہیلپ گروپ کے مقام پر سویلین کپڑوں میں پہنچا۔ جب فوجی محافظوں میں سے ایک نے اسے دیکھا اور اسے خطرہ تصور کیا۔ اس کے بعد اسے غلطی سے گولی مار دی۔
فوج نے کہا کہ واقعہ کی باقی تفصیلات کی چھانب بین کی جارہی ہے۔