• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: دو صیہونی فوجی جہنم واصل: مجموعی تعداد 322 ہوگئی

یہ "کیپٹن" کے عہدے کا دوسرا افسر ہے جسے قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ" سے ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات 04-07-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: دو صیہونی فوجی جہنم واصل: مجموعی تعداد 322 ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں ماہ کے دوران غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اب تک 7 اسرائیلی افسران اور فوجی مارے جا چکے ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے  آج صبح  مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران "گیواتی” بریگیڈ کے ایک دھڑے کے کمانڈر اور اسی بریگیڈ کے ایک فوجی کو ہلاک اور 3 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے ہرزلیہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ کیپٹن رائے ملر کے مارے جانے کا اعتراف کیا، جو گیواتی بریگیڈ کی "روٹیم” بٹالین کے پلاٹون کمانڈر تھا۔ اس کے علاوہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں ایک اور سپاہی جس کا تعلق اسی بریگیڈز سےتھا ہلاک ہوگیا۔ قابض فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ روٹیم بٹالین کا ایک افسر اور ایک اور سپاہی شدید زخمی ہوئے۔انہیں ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ  یہ "کیپٹن” کے عہدے کا دوسرا افسر ہے جسے قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ” سے ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابض فوج کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعلانات کے مطابق رواں جولائی کے آغاز سے اب تک غزہ اور مغربی کنارے میں لڑائی کے محاذوں پر 7 اسرائیلی افسران اور فوجی مارے جا چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی قابض فوج کی صفوں میں مرنے والوں کی تعداد،جن کے نام شائع کرنے کی اجازت دی گئی تقریباً 677 تک پہنچ گئی۔ جبکہ زمینی دراندازی کے آغاز سے اب تک 322 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیجہنمصیہونیغزہفلسطینیواصل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.