(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے وفد نے قاہرہ میں اپنی ملاقاتوں کے دوران تحریک الفتح کے ساتھ غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل پر بات چیت کی اور انتظامی امور پر اشتراک پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
حماس نے مصر کی جانب سے پیش کردہ تجویز کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے تحت ایک قومی سطح پر اتفاق شدہ میکانزم کے ذریعے اس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وفد نے فلسطینی قومی و قانونی شخصیات سے ملاقاتوں میں غزہ اور مغربی کنارے میں سیاسی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔