• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی دہشتگردی جاری، تازہ حملوں میں 4 شہید

وزارت صحت کے مطابق، صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 47,417 تک پہنچ چکی ہے،

جمعرات 30-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی فوج نے ڈیڑھ ہزار فلسطینی خاندانوں کی پوری نسل ختم کردی
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں 63 شہداء کے جسدِ خاکی لائے گئے۔ ان میں سے 59 لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، جب کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 47,417 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 111,571 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے بمباری اور حملوں کے باعث مزید کئی زخمی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور سڑکوں پر بھی بڑی تعداد میں لاشیں موجود ہیں جنہیں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے عملے کی رسائی نہ ہونے کے سبب ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔

فلسطینی حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جنگی جرائم پر مبنی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری، عام شہریوں کے قتلِ عام اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود عالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

غزہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی، خوراک کی قلت اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے باعث لاکھوں فلسطینی موت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیدہشتگردیشہیدصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.