• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ جنگ بندی معاہدہ رواں ہفتے ہوسکتا ہے، جیک سلیوان 

بائیڈن اور ٹرمپ کی ٹیم کے مندوبین نے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں بات چیت میں شرکت کی تھی۔

منگل 14-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہے، یورومیڈ
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کے لئے دوحہ میں جاری مذاکرات کے حوالے سے "بلومبرگ نیوز” کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر اس ہفتے کسی وقت اتفاق ہو سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے پر اتفاق کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

سلیوان نے "رائٹرز” کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ اس معاملے پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے اور 20 جنوری کو واشنگٹن میں اقتدار کی منتقلی سے قبل ایک مشترکہ موقف اپنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک اہم موقع ہے اور صدر بائیڈن نے مجھے ہدایت دی ہے کہ میں آنے والی ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون کروں۔”

رپورٹس کے مطابق، صدر بائیڈن آئندہ ہفتے اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے، کیونکہ نومبر 2023 کے انتخابات میں ڈیموکریٹس وائٹ ہاؤس سے محروم ہو گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن ٹیم نہ صرف وائٹ ہاؤس میں واپس آئیں گے بلکہ کانگریس کے دونوں ایوانوں پر بھی کنٹرول حاصل کریں گے۔

بائیڈن اور ٹرمپ کی ٹیم کے مندوبین نے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں بات چیت میں شرکت کی تھی۔ جیک سلیوان نے کہا، "سوال یہ ہے کہ کیا ہم سب مل کر اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں؟”

Tags: اسرائیلیبائیڈنٹرمپجیک  سلیوانحماسصیہونیغزیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.