(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں یو این کے سکیورٹی اور سیفٹی سربراہ سمیر اپنی اہلیہ اور 8 بچوں کے ساتھ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی گلوبل کمیونیکیشن سربراہ ملیسا فلیمنگ نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گذشتہ 25 روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں اقوام متحدہ کے تین مزید اہلکاروں کی شہادت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے اقوام متحدہ کے کارکنان کی تعاد 67 ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی بمباری میں غزہ میں یو این کے سکیورٹی اور سیفٹی سربراہ سمیر اپنی اہلیہ اور 8 بچوں کے ساتھ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ملیسا فلیمنگ کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنازعے میں اتنے کم وقت میں یہ اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔