(روز نامہ قدس ۔ آن لائن خبر رساں ادارہ)غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 14 معصوم بچے شہید ہو گئے، جنہوں نے اپنی زندگیوں میں ابھی خوشیوں کا آغاز بھی نہیں کیا تھا۔ قابض افواج کے حملوں میں بچوں کی شہادت کا یہ سلسلہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم کی تصویر پیش کرتا ہے۔
خان یونس کے مغربی علاقے میں ایک خیمہ بستی، جہاں جنگ سے متاثرہ خاندان پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنی۔ اس ہولناک حملے میں 5 معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان بچوں نے اپنے گھروں سے محرومی کے بعد بھی سکون نہ پایا اور بمباری کا شکار ہو گئے۔
جبالیا البلد کے علاقے میں ریحان خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں 7 بچے شہید ہوئے۔ یہ بچے اپنے خاندان کے ساتھ محفوظ رہنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اسرائیلی بمباری نے ان کی زندگیاں چھین لیں۔ اس کے علاوہ، خان یونس میں ایک اور گھر پر بمباری کے دوران 2 بچے اپنی جان سے محروم ہو گئے۔
یہ معصوم جانیں غیر قانونی صیہونی ریاست کے ظلم و ستم کی ایک اور مثال ہیں، جو بین الاقوامی برادری کی بے حسی اور خاموشی پر سوالیہ نشا
ن ہیں۔