• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ:اسرائیلی جارحیت سے شہید اور زخمیوں میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل

تصدیق شدہ اموات میں سے تقریباً 80 فیصد فلسطینی رہائشی عمارتوں یا اسی طرح کے مکانات میں مارے گئے، اور ان میں سے 44 فیصد بچے اور 26 فیصد خواتین موجود تھیں۔"

ہفتہ 09-11-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ:اسرائیلی جارحیت سے شہید اور زخمیوں میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر، وولکر ترک نے "بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کے حوالے سے عدالتی احکامات پر سختی سے پابندیوں کے نفاذ کی مکمل اور فوری تعمیل” کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ”اسرائیلی افواج غزہ میں بھوک کو جنگی ہھتیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں "تقریباً 70 فیصد سے زائد بچے اور عورتیں شامل ہیں جو نا قابل قبول ہے، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کی منظم خلاف ورزی کی نشاندہی کرتی ہے۔” 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "تصدیق شدہ اموات میں سے تقریباً 80 فیصد فلسطینی رہائشی عمارتوں یا اسی طرح کے مکانات میں مارے گئے، اور ان میں سے 44 فیصد بچے اور 26 فیصد خواتین موجود تھیں۔”

ترک نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی "جرائم اور مظالم کی روک تھام کے لیے کارروائی کرنے کے لیے ریاستوں کی ذمہ داریوں” پر زور دیا کہ وہ "احتساب کے طریقہ کار کی حمایت کریں” بشمول بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمگیر دائرہ اختیار کا استعمال کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت، اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق قومی عدالتوں میں مقدمہ چلائیں۔

Tags: اقوام متحدہانسانی حقوقشہداءشہیدصیہونیغزہنسل کشیوولکر ترک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.