• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: یہودی فوجیوں کی گشتی پارٹی پر پٹرول بموں سے حملہ

پیر 23-11-2015
in فلسطین
0
hebronnight soldierz1 1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں "مابو دوتان” نامی یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہریوں نے یہودی فوجیوں کی ایک گشتی پارٹی پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجیوں افراتفری کا منظر دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق مزاحمتی کارکنوں نے اتوار کو علی الصباح جنین میں "مابو دوتان” یہودی کالونی کے داخلی راستے پر گشت میں مصروف صہیونی فوجیوں کی ایک پارٹی کو پٹرول بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فوجیوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم پٹرول بم کے حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ پٹرول بم حملے کے بعد صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور یعبد قصبے کا گھیراؤ کرلیا۔ صہیونی فوجیوں نے پٹرول بم حملے کےبعد فلسطینی شہریوں کی گھر گھر تلاشی لی اور متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی شہریوں نے بتایا کہ فوجیوں پر حملے کے بعد اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے جنین کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ مقامی فلسطینی شہری محمد صبحی ابو بکر کے زیرتعمیر مکان کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا گیا اور قابض فوجی گھنٹوں مکان میں داخل رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کم سے کم 20 گھروں میں اسرائیلی فوجیوں نے چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فراس ابو بکر، محمد خلیل ابو بکر، عطاف خلیل ابو بکر، فراس صبحی ابو بکر، محمد صبحی ابو بکر اور ناھض حسن ابو بکر کو حراست میں لے لیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن: یہودی فوجیوں کی گشتی پارٹی پر پٹرول بموں سے حملہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.