رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس ) کے سیکڑوں کارکنوں کو اشتہاری قرار دے انہیں پولیس مراکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے انسانی حقوق کے ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے حماس کے دسیوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ سیکڑوں کی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے عباس ملیشیا کا حماس کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن اب تک کا بدترین کریک ڈاؤن تھا۔
نام نہاد سیکیورٹی الرٹ کی آڑ میں عباس ملیشیا نے حماس کے درجنوں رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے حماس کے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جن مین سے بعض کو دو اور تین روز کے بعد رہا کردیا گیا۔
ایک اندازے کے مطابق عباس ملیشیا نے غرب اردن کے مختلف شہروں سے 300 حماس کارکنوں کو پیشی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔