• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں طلباء ریلی پراسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ، درجنوں زخمی

پیر 07-12-2015
in فلسطین
0
tp1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کے روز اسکولوں کے طلباء نے اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نیتجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکولوں کے نہتے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے قابض صہیونی فوجیوں نے آنسوگیس کی بارش کردی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے طلباء کو خوف زدہ کرنے کے لیے صوتی بموں کا بھی استعمال کیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طلباء ایک فوجی چوکی کے قریب مظاہرہ کر رہے تھے کہ قابض فوجیوں نے ان آنسوگیس کی شیلنگ کردی۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہد نے بتایا کہ قابض فوج کے آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی طلباء بے ہوش ہوگئے۔

ادھر مسجد ابراہیمی کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوجیوں نے النشاش کے مقام پر فلسطینی کالونیوں میں تلاشی کی غرض سے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو نقل وحرکت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قابض فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین اور بچوں کو زد کوب کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں طلباء ریلی پراسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ، درجنوں زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.