• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں صیہونی آباد کاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

ہفتہ 29-12-2018
in فلسطین
0
غرب اردن میں صیہونی  آباد کاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے ترجمان نے غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نبیل ابوردینہ نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں تعمیر کی جانے والی تمام صیہونی کالونیوں کو مسمار کر دیا جائے گا۔

انھوں نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں تیزی سے صیہونی بستیاں تعمیر کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو عالمی برادری کے مطالبے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے عالمی برادری کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے ترجمان ابو ردینہ نے بین الاقوامی قراردادوں خاص طور سے سلامتی کونسل کی قرارداد تئیس چونتیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کا قیام بالکل غیر قانونی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کا مقصد فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر بند کرانا رہا ہے۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہسلامتی کونسلصیہونیعالمی برادریفلسطینقراردادقوانینکالونیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.