• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

پیر 23-11-2015
in فلسطین
0
pal000104
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں رات گئے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں جب کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام قابض صہیونی فوجیوں ے الخلیل، نابلس اور بیت لحم شہروں میں فلسطینی شہریوں پرفائرنگ کی اورشہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ شیلنگ سے کم دو بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ دو فلسطینی جنوب مشرقی نابلس کے عقربا قصبے میں اس وقت زخمی ہوئے جب قابض فوجیوں نےان پر گولیاں چلائیں۔

دونوں فلسطینیوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے نابلس کےرفیدیا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

الخلیل میں تشدد اور گرفتاریاں

درایں اثناء فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کا سلسلہ عروج پر رہا۔ صہیونی فوجیوں ںے الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر اور صافا کے مقام پر فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد زخمی جب کہ پانچ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ایک مقامی سماجی کارکن اور یہودی توسیع پسندی کے خلاف سرگرم عوامی کمیٹی کے ترجمان محمد عوض نے بتایا کہ صافا کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب قابض فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ شہری اسرائیلی فوج کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے۔ صہیونی فوجیوں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کم سے کم تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائی میں حراست میں لیے جانے والوں کی شناخت عبداللہ شفیق رضوان اخلیل، احمد ابراہیم ثلجی عادی، نائل یوسف القاضی، 15 سالہ سیف احمد رضوان اخلیل اور 14 سالہ محمد صبحی نمرعادی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ بیت لحم میں بھی صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.