• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 4 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، آٹھ مسافر بسیں ضبط کرلی گئیں

جمعرات 26-11-2015
in فلسطین
0
Bus Check
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں آٹھ مسافر بسوں کی تلاشی لی جس کے بعد انہیں ضبط کرکے ایک فوجی کیمپ میں پہنچا دیا گیا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نابلس میں خلہ العمود کےمقام پر اسرائیلی فوجیوں ںے تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ ایک پرنجی بس کمپنی”التمیمی” کی آٹھ بسوں کی تلاشی لی گئی۔ بعد ازاں بسوں کوجنوبی نابلس میں حوارہ کےمقام پر ایک مقامی فوجی کیمپ لے جایا گیا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں ںے جمعرات کو علی الصباح اسے ٹیلیفون پر ایک تفتیشی مرکز طلب کیا ، جہاں اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کے بعد کہا گیا کہ کمپنی کی بسوں کی تلاشی لینا ہے۔ بعد ازاں فوجیوں کا ایک گروپ بس اڈے پرآیا جہاں انہوں نے بسوں میں سوار مسافروں کو اتارنے کے بعد ڈرائیوروں کو بسیں حوارہ فوجی کیمپ پہنچانے کا حکم دیا۔

کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے دھاوے کے دوران مظاہرین نے کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔ صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

مقامی شہریوں نے نجی کمپنی کی مسافر بسوں کی ضبطی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بسوں کی ضبطی کا مقصد فلسطینی شہیروں کو نئے مشکلات سے دوچار کرنا اور ان کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔

درایں اثناء صہیونی فوجیوں نے جمعرات کو مشرقی نابلس کے روجیب قصبے میں جمال دویکات نامی شہری کے گھر پرچھاپہ مار کر گھر میں توڑ پھوڑ کی اور بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔

ادھر جنین شہر میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران سابق اسیران سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فوجی اہلکاروں نے جنین میں عرابہ اور کفر راعی کے مقامات پر چھاپے مارے اور شہریوں کو زدو کوب کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، آٹھ مسافر بسیں ضبط کرلی گئیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.