• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 10 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن:اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں درجنوں فلسطینی گرفتار

پیر 30-11-2015
in فلسطین
0
West Arrest
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی قابض فورسز نے اتوار کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 29 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مراکز میں ڈال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران نے اتوار کے روز ہونے والی گرفتاریوں پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں کی عمریں 17 سے 26 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان میں سے بعض کی شناخت محمد مرشد عوض، مہند مرشد عوض، ترکی محدم العلامی، محدم عزمی سویطی، معاذ مناع مسالمہ، محمد ولید مشارقہ، ایمن ولید مشارقہ، خلیل ولید دسہ، محمد موسیٰ ابراہیم ابو جحیشہ، اشرف انور قاضی اور امجد انور قاضی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر رام اللہ کے قریبی قصبے البیرہ سے قابض فوجیوں نے بچوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیا، ان کی شناخت سیف جمیل ابو یوسف، محمد ھشام الفروخ، سند ناجح عبداللہ عمار، عمار احمد موسیٰ عمار، جب کہ بیت المقدس کے القطنہ سے محمد یوسف شماسنہ کو حراست میں لیا گیا۔

بیت لحم سے گھر گھر تلاشی کے دوران 52 سالہ ندی شوکہ، 17 سالہ فادی خلیل عطاء اللہ، رجا صلاحات، نابلس سے محمد محمد خضر اور جعفر یاسر رمضان کو گرفتار کیا گیا۔ طولکرم سے اسماعیل خلیل اعطیر اور دیگر کو گرفتار کرکے حراستی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن:اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں درجنوں فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.