• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غاصب صیہونی ریاست اسراءیل کی نابودی کا وقت دور نہیں جب قبلہ اوّل بیت المقدس پر پرچم حق لہرائے گا۔

ہفتہ 19-09-2009
in فلسطین
0
4web1-300x225
0
SHARES
0
VIEWS

4web1-300x225 کراچی( ) غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی کا وقت دور نہیں جب قبلہ اول بیت المقدس پر پرچم حق لہرائے گا، حزب اللہ اور حماس کی عظیم الشان مزاحمت اور کامیابی نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم خاک میں ملا دیا ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس ّرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش تا ریگل چوک نکالی جانےوالی” مرکزی آزادی القدس ریلی” میں تبت سینٹر پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میںامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید حسن زیدی، معروف عالم دین مولانا باقر زیدی ، مولانا مرزا یوسف حسین ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری اور مولانا منور علی نقوی شامل تھے۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین، بزرگوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امام خمینی ؒ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ 4web1-300x225 آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید حسن زیدی نے کہاکہ وہ دن دور نہیں کہ جب یہ دنیا اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک ہوگی، اللہ کا وعدہ ہے ــــ”بیشک اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے” ،ہم نے قرآن کی اس آیت کا مصداق لبنان میں حزب اللہ اور فلسطین میں حماس کی کامیابی کی صورت میں دیکھ لیا ہے، امام خمینی ؒ کی بدولت عالم اسلام آج اپنے اہم ترین مسئلے یعنی بیت المقدس کی آزادی کی طرف پلٹ چکا ہے، اور انشاء اللہ امت مسلمہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی با بصیرت قیادت میں بیت المقدس کو صیہونی قبضے سے نجات دلائے گی۔ 4web2-300x225 مولانا باقر زےدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل مسجد اقصیٰ کو منہدم کرکے وہاں پر ہیکل سلیمانی بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ قابل مذمت امر یہ ہے کہ ان تمام امور میں بے غیرت عرب و دیگر مسلم حکمران اپنی امریکی غلامی اور اسرائیل دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ہم ان بے غیرت عرب و دیگر مسلم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنی ریاستوں کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے امریکی غلامی سے نجات حاصل کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان حکمرانوں کا حشر بھی صدام جیسا ہو۔ مولانا مرزا یوسف حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکی کالونی بنانے کا منصوبہ فی الفور ترک کیا جائے ۔بدنام زمانہ بلیک واٹر (Black Water) کے کارندوں کی پاکستان آمد وطن عزےز کے عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ ڈرون حملے،خودکش حملے اور فرقہ واریت امریکی سامراج کی جانب پاکستانیوں کے لئے اپنی آمد کا ایک تحفہ ہے۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری نے کہا کہ آخر کیوں اسرائیلی درندگی اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی دعوےدار تنظیموں کو نظر نہیں آتی، آئے دن نہ جانے کتنے بچے یتیم اور نہ جانے کتنے والدین بے اولاد ہوجاتے ہیں۔ امام خمینی ؒ کی بابصیرت قیادت نے اس اہم مسئلے کو اتنی اہمیت دی کہ آج دنیا بھر میں یوم القدس منایا جا رہا ہے اور حزب اللہ اور حماس کی حمایت کی جارہی ہے۔ معروف عالم دین مولانا منور علی نقوی نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسرائیل فلسطین میں کس طرح ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے، پاکستان کے عوام نے ہمیشہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور ہر فورم میں ان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا عظیم ترین مسئلہ ہے، مسئلہ فلسطین کوآج کے معاشرے میں زندہ رکھنا بھی بہت بڑا جہاد ہے، آج مسئلہ فلسطین عالمی سیاست کا مرکز و محور بنا ہوا ہے اس وقت عالمی سیاست غیر معمولی طور پر متحرک اور سمٹی ہوئی ہے اور اس عالمی سیاست اور مجوزہ عالمی کشمکش کا محور اسلام ہے، لیکن امت مسلمہ اپنے اتحاد سے عالمی استعمار کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔ ریلی کے اختتام پر قراردادیں مولانا منور علی نقوی نے پیش کیں جبکہ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے ۔ 4web-300x225

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.