(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب صیہونی حکومت نے چھے ماہ کے پس و پیش کے بعد آخر کار ایک فلسطینی شہید کی لاش اس کے گھر والوں کے حوالے کر دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے پیر کے روز محمد عامر نمر کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کر دی ہے تاہم اسے اس تدفین میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کی شرکت پر پابندی لگادی ہے۔ صہیونی فوجیوں نے سینتیس سالہ فلسطینی شہری محمد عامر نمر کو نومبر دوہزار پندرہ میں مشرقی بیت المقدس میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ صیہونی حکومت نے شہید فلسطینی کی لاش تحویل میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تدفین میں تیس افراد سے زیادہ لوگ شریک ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے حکم دیا تھا کہ اسرائیلی پولیس کی تحویل میں موجود تمام فلسطینیوں کی لاشیں رمضان سے قبل ان کے ورثا کے حوالے کر دی جائیں۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریبا گیارہ فلسطینی شہیدوں کی لاشیں صیہونی حکومت کی تحویل میں ہیں۔