• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 31 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عمان میں فلسطین ۔ اسرائیل امن مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا: اردنی وزیر خارجہ

بدھ 04-01-2012
in فلسطین
0
plf urdan_presedent
0
SHARES
0
VIEWS

plf urdan_presedent

اردنی وزیر خارجہ ناصر جودہ کا کہنا ہے کہ عمان میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین مذاکرات سازگار ماحول میں ہوئے اور فریقین مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

 

ناصر جودہ نے اس ملاقات کو امن عمل پر طاری جمود توڑنے اور فریقین کے مابین براہ راست مذاکرات کےآغاز کی کوشش قرار دیا۔
اردنی وزیر خارجہ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ملاقاتوں کی اہمیت کو کم یا زیادہ نہیں کیا جا سکتا۔ آج کی ملاقات مثبت فضا میں ہوئی۔ سب نے اتفاق کیا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں کا مقام بھی اردن ہی ہو گا۔
ناصر جودہ نے مزید کہا کہ ہم نے اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ ہونے والی ملاقاتوں کا اعلان بھی میزبان ملک اردن ہی کرے گا۔ ان ملاقاتوں کے متعلق دیگر افراد کے بیانات ان کی ذاتی رائے شمار کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کا اگلا سلسلہ آئندہ ماہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امن عمل کو آگے بڑھنا چاہیے اور اس عملمیں موجود انجماد کو توڑنا ہو گا۔ یہ انجماد دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کر رہا ہےاور ان ممالک میں اردن بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین انتہائی پیچیدہ اور طویل المدت تنازعات ہیں جن کو ایک یا دو روز میں ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن اگر دونوں ممالک کے درمیان قیام امن اور مذاکرات جاری نہیں رہتے تو اس سےدنیا کے امن و سلامتی پر فرق پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کےنمائندے سولہ ماہ بعد مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ قبل ازیں ستمبر 2010ء میں دونوں کے درمیان ’’امن مذاکرات‘‘ تعطل کا شکار تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.