• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

علماء کی معراج کے موقع پر فلسطینیوں سے قبلہ اوّل میں حاضری کی اپیل

منگل 03-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1213
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سرکردہ علماء نے پوری قوم سے 27 رجب المرجب بہ روز بدھ 1437ھ کو واقعہ معراج کے موقع پر قبلہ اوّل میں اپنی حاضری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ قبلہ اوّل کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ قوم قبلہ اوّل سے اپنا تعلق مضبوط بنائے تاکہ صہیونیوں کی مسجد اقصیٰ کو تقسیم کی سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ممتاز عالم دین اور فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ واقعہ معراج تمام مسلمانوں کو بالعموم اور فلسطینی مسلمانوں کو بالخصوص قبلہ اوّل میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی دعوت دیتا ہے۔ اس لیے فلسطینی قوم واقعہ معراج کے موقع پر قبلہ اوّل میں آئیں، عبادات اور نوافل کی ادائیگی کے ساتھ قبلہ اوّل سے اپنے تعلق کا ثبوت پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے لیے یہ بات انتہائی قابل فخرہے کہ ہم قبلہ اوّل کے امین اور محافظ ہیں۔ دنیا کے تیسرے مقدس ترین مقام کے متولی ہونے کی حیثیت سے قبلہ اوّل کے دفاع کی پہلی ذمہ داری بھی فلسطینی قوم پرعائد ہوتی ہے۔ یہی وہ مقدس مقام ہے جہاں سے پروردگارعالم نے نبی آخر الزمان سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا سے آسمان دنیا کی سیر کرائی اور سفر معراج کا شرف سرزمین فلسطین کو بھی بخشا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعلماء کی معراج کے موقع پر فلسطینیوں سے قبلہ اوّل میں حاضری کی اپیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.