فلسطینی مجلس قانون ساز نے عرب ممالک کی انقلابی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ القدس کے تحفظ اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے کی اسرائیلی کوششوں سے بچانے کے لیے میدان عمل میں آئیں۔
فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحرکا کہنا ہے کہ القدس کو یہودی ریاست کا دارالخلافہ قرار دینے کا بل صہیونی پارلیمان میں پیش کیا جا رہا ہے جو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اعلان جنگ ہے۔ اس بلکا مقصد مسئلہ فلسطین کے سب سے نازک معاملے پر بحث کو ختم کرنا ہے۔
ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کا مشرقی اور مغربی القدس کو ملا کر متحدہ القدس کو صہیونی ریاست کا دارالخلافہ بنانے کا خواب انشاءاللہ کبھی پورا نہیں ہو گا۔
اس موقع پر فلسطینی قائد نے عرب اور اسلامی دنیا میں آنےوالی عرب بہار سے مطالبہ ’’مقدس شہر کی حفاظت اور اپنے موقف پر ثابت قدم اہالیان القدس کی نصرت کے لیے آگے آنے کا مطالبہ بھی کیا۔