(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ "یلو وائٹ اتحاد "اور نیتن یاھو کی پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں حالیہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شامل عرب کمیونٹی کے نمائندہ اتحاد نے سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز کی سیاسی پارٹی ‘یلو وائٹ’ اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت میں شامل ہونے کی پیش کش مسترد کرتی ہے ، عرب رکن کنیسٹ اور عرب اتحاد کے ترجمان اسامہ السعدی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جس طرح کی حکومتیں بنتی ہیں وہ ماضی کے کئی سال سے جاری پالیسی کو تبدیل نہیں کرسکتی وہ اپوزیشن میں رہنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر 2019ء کو اسرائیل میں کنیسٹ کے دوسری بار ہونے والے انتخابات میں انتخابات میں عرب اتحاد نے 13 نشستوں پرکامیابی حاصل کی تھی جبکہ نیتن یاھو اور بینی گینٹز کی جماعتیں قریب قریب نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی تھیں، نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے کنیسٹ کے انتخابات میں 32 اور جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزکے یلو وائٹ پارٹی نے 33 نستیں حاصل کی تھیں۔بنجمن نیتن یاھوکو صدر ریولین نے حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی تاہم وہ مخلوط حکومت بنانے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد اب بینی گانٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی گئی ہے۔