• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عبوری قومی حکومت کے قیام سے قبل انتخابات مسترد کرتے ہیں: ڈاکٹر الزھار

پیر 14-11-2011
in فلسطین
0
plf ubure
0
SHARES
0
VIEWS

plf ubure

فلسطین کی معروف سیاسی اور عسکری تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے رہنما محمود الزھار کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت تحریک فتح کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی معاہدے کی رو سے قومی حکومت اور سکیورٹی کونسل کے قیام سے قبل عام انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کرتی رہے گی۔

 

ڈاکٹر الزھار نے اردن کے معروف روزنامے ’’الغد‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس مئی کے اوائل قاھرہ میں ہونے والے فتح کے ساتھ مفاہمتی معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ اس معاہدے کی رو سے دونوں جماعتوں نے فلسطینی عبوری قومی حکومت اور سکیورٹی کونسل کی تشکیل اور تنظیم آزادی فلسطین کی تنظیم نو پراتفاق کیا تھا۔
خیال رہے کہ مفاہمتی معاہدے کی رو سے دونوں جماعتوں کو اپنے زیر انتظام علاقوں میں سیاسی بنیادوں پر گرفتار اسیران کو رہا بھی کرنا تھا تاہم اس فتح کی جانب سے مغربی کنارے میں مسلسل حماس کے حامیوں کی پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے۔ دوسری جانب مغربی کنارے کی فتحاوی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے قومی حکومت کی تشکیل پر مذاکرات میں وزارت عظمی کے لیے سلام فیاض کے نام پر ہٹ دھرمی کے مظاہرے سے معاہدے پر عمل درآمد کٹھائی میں پڑ گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.