• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کا سلسلہ جاری

منگل 18-12-2018
in فلسطین
0
عباس ملیشیا کے نہتے مظاہرین پر  وحشیانہ تشدد کی مذمت کا سلسلہ جاری
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے رام اللہ ، نابلس اور الخلیل سمیت کئی دوسرے شہروں میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل غرب اردن کے شہروں میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں پر عباس ملیشیا نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔

غرب اردن میں فلسطینی لائرز فورم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ملیشیا کے ہاتھوں ریلیوں پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول، آزادی اظہار پر براہ راست حملہ اور بے گناہ شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے مترادف ہے۔

فلسطینی وکلاء یونین عباس ملیشیا کے ہاتھوں نہتے مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت میں سند جواز فراہم کرنے کی مذمت کرتا ہے۔

ادھر رام اللہ میں اساتذہ یونین کی طرف سے بھی عباس ملیشیا کےہاتھوں پرامن مظاہرین پرتشدد کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں صدر عباس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں حماس کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ ریلیوں پر طاقت کا استعمال کی تحقیقات کا حکم دیں اور تشدد کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Tags: آزادیتشددحماسحملہریلیوںزخمیطاقتعباس ملیشیاغرب اردنمظاہرینوحشیانہیوم تاسیس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.