قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی شام مغربی کنارے کے شہر نابلس کے گاؤں سالم شرقی پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کی اور دو افراد کو حراست میں لے لیا،
قابل ذکر امر یہ ہے کہ ان دونوں کو دو روز قبل ہی فلسطینی اتھارٹی نے اپنی حراست سے رہا کیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی کی پری وینٹو فورسز نے سالم اور بیٹا کے علاقوں میں سے حراست میں لیا تھا۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی نے بھی گزشتہ دنوں رہا کیے گئے شہریوں آدم اشتیہ اور بلال سلامہ کو دوبارہ اغوا کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی تنظیم حماس کےساتھ مفاہمت اور سیاسی گرفتاریوں کے خاتمے پر اتفاق کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی جانب اپنے ہم وطنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔