(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت کام کرنے والے سیکیورٹی اداروں نے اہلکاروں نے صیہونی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی کےاستقبال کیلئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا اور استقبالیہ کیمپ اکھاڑدیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کی راہ پرچلتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر محمد الفاخوری کی رہائی کی خوشی میں استقبالیہ کیمپ پر حملہ کیا ور کیمپ میں موجود فلسطینی باشندوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ان پر تشدد کیا۔
فلسطینی شہریوں کی جانب سے عباس ملیشیا کے اس اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور قوم دشمنی کی پالیسی قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں نے عباس ملیشیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عباس ملیشیا کے اور رام اللہ اتھارٹی کے نزدیک اسرائیلی دشمن کی قید سے رہائی پانےوالے فلسطینیوں کااستقبال کرنا بھی جرم بن چکا ہے۔