• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 58 فلسطینی گرفتار کرلیے

جمعرات 03-01-2019
in فلسطین
0
عباس ملیشیا  نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 58 فلسطینی گرفتار کرلیے
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں دو روز کے دوران 60 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں زیادہ تر کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے تازہ کریک ڈاؤن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد دو روز میں حراست میں لیے جانے والوں کی تعداد 58ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں طلبا، جامعات اور اسکولوں کے اساتذہ اور سابق اسیران شامل ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے غرب اردن کے جنوبی، شمالی اور وسطی شہروں میں چھاپے مارے۔ رات گئے عباس ملیشیا نے طولکرم میں حماس کے محمود خطاب ، معاویہ الشلبی، سابق اسیر مومن رداد اور رائد قوزح کو حراست میں لے لیا۔

ادھر عباس ملیشیا نے نابلس میں تلاشی کے دوران انس ابو رمیلہ، احمد خالد ریحان، منتصر طبنجہ، احمد یامین، عمر ساری، زید البنا، امین الحلبونی، یحیی عاصی، ایوب دویکات کو گرفتار کیا۔ یہ تمام النجاح یونیورسٹی کےطالب علم ہیں۔

نابلس کے نواح میں قائم عسکر کیمپ میں تلاشی کے دوران براء دویکات کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا نے جنین شہر میں تلاشی کے دوران جلقموس کے مقام سے سعید عمر ابو جابر، عبدالرحیم سامی الحاج، ریاض احمد خباص، عبدالجبار خباصل، خلیل الحاج، بشیر ابو جابر اور امیر ابو جابرکو گرفتار کیا گیا۔

Tags: اسیرانجامعاتجنینچھاپہ مارحماسعباس ملیشیاغرب اردنفلسطینگرفتارمحمود عباسنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.