فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید دو فلسطینی سیاسی کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم جب کہ دوسرا سابق اسیر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کو عباس ملیشیا نے نابلس شہر میں واقع جامع النجاح کے ایک کیمپس پر چھاپہ مارا جہاں سے یونیورسٹی کے ایک طالب علم صالح عامر حراست میں لے لیا۔ ایک دوسری کارروائی کے دوران عباس ملیشیا نے حافظ عبدالسلام نجم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیشی سینٹر میں منتقل کردیا ہے۔ حافظ عبدالسلام ماضی میں عباس ملیشیا کی جیلوں اور اسرائیلی حراستی مراکز میں قید رہ چکے ہیں۔
ادھر رام اللہ میں عباس ملیشیا نے زھدی حسن علیان دنون کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مرکز میں منتقل کردیا۔