• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نے حماس کے دسیوں کارکن حراست میں لے لیے

ہفتہ 19-12-2015
in فلسطین
0
10 Abbas
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی میڈیا نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی قوم دشمن پالیسی کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران عباس ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے دسیوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے کارکنوں پر اسرائیلی فوج پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے حماس کے کارکنوں کو یہودی فوجیوں اور آباد کاروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے اپنے زیرانتظام مغربی کنارے کے شہروں اور دیہات میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں میں حماس سے وابستہ ایسے دسیوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو اسرائیلی تنصیبات، فوجیوں اور یہودیوں پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین ماہ میں نہ صرف فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس نے حماس کے دسیوں کارکنوں کو حراست میں لیا ہے بلکہ اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے بھی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے حماس کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دو روز قبل حماس کے ترجمان حسام بدران نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن میں جماعت کے سیکڑوں کو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کے بعد فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس سمیت فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں تین ہزار کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بھی غرب اردن کے علاقوں سےسیکڑوں شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعباس ملیشیا نے حماس کے دسیوں کارکن حراست میں لے لیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.