• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی مہم کا اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بچوں کی رہائی کا مطالبہ

جمعرات 26-11-2015
in فلسطین
0
islahweb
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزارت تعلیم نے اندرون اور بیرون ملک اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل بچوں کی رہائی کے حوالے سے ایک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں وزارت تعلیم کےساتھ انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے بھی شمولیت اختیارکرتے ہوئے اسرائیل سے کم سن فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کلب برائے اسیران، فلسطینی انسانی حقوق مرکز، اسیران اسٹڈی سینٹر اور فلسطینی وزارت تعلیم نے بدھ کے روز رام اللہ میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کا معاملہ ایک سنگین کیس ہے اور اسے عالمی سطح پر اُٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں کم عمر فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالنے اور ان پر تشدد کرنے کے واقعات کو بین الاقوامی جنگی جرائم کی ایک بدترین شکل قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی اداروں بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے بچوں پر جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کے بدترین حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے ایک منظم حکمت عملی کے تحت فلسطینیوں کی نئی نسل کا مستقبل تاریک اور تباہ کرنے کے لیے انہیں بار بار گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال رہی ہے۔

اسی مہم کی مناسبت سے انسانی حقوق گروپ کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے 800 بچوں کوحراست میں لیا، ان میں 400 بچے ابھی تک اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا جیلوں میں ڈالا جانا انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعالمی مہم کا اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بچوں کی رہائی کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.