۳۰ مارچ سنہ ۲۰۱۲ء میں زمین کے عالمی دن کے موقع کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطینی سرزمین کا عالمی دن منایا جانے کا اعلان کر دیا گیا ،اس بات کا فیصلہ گلوبل مارچ ٹو یروشلم (عالمی مارچ برائے آزادئ القدس) کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔
دنیا بھر سے تحریک آزادئ فلسطین سے متعلق درجنوں غیر سرکاری تنظیموں اور تحریکوں کا اجتماع اردن کے دارالحکومت عمان میں ہوا جہاں مندرجہ ذیل فیصلہ جات کئے گئے اور مارچ ۲۰۱۲ء میں ’’عالمی مارچ برائے آزادئ القدس‘‘کے لئے معاملات کو حتمی شکل دی گئی ۔
فیصلہ جات مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ہم مجموعی طور پر فلسطینی عوام اور یروشلم (قبلہ اول بیت المقدس) میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کے خلاف اور قبلہ اول بیت المقدس سمیت دیگر مقدس مقامات کی سیاسی ،ثقافتی،سماجی اور مذہبی حیثیت کے تحفظ کے لئے دنیا بھر کے تمام انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس عالمی مارچ برائے آزادئ القدس میں شریک ہوں۔
۲۔مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس اور یروشلم کی آزادی کے لئے تمام اداروں ،تنظیموں اور حریت پسندوں کی ذمہ داری ہے کہ مشترکہ جد وجہد جو کہ انسانی بنیادوں پر ہے ،کی جائے۔
۳۔ہم یروشلم میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور غاصب صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر احتجاج کرتے ہیں جبکہ مقدس مقامات کو یہودیانے کی صیہونی ناپاک سازش کے خلاف زبردست مذمت کرتے ہیں۔اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی جغرافیائی حالت کو بدلنے کے ناپاک منصوبے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
۴۔ہم فلسطینی عوام کے حق آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور آزاد فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔
۵۔ہم فلسطینی عوام کے اپنی سر زمین پر واپسی(غیر مشروط) کے حقوق کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔
۶۔ہم تمام نسلی امتیازات خواہ وہ مذہب،نسل،رنگ و زبان یا کسی بھی بناء پر ہوں کی شدید مخالفت اور مسترد کرتے ہیں۔
۷۔عالمی مارچ برائے آزادئ القدس کسی ایک گروہ یا کسی تنظیم سے منسلک نہیں بلکہ اس عالمی مارچ میں ہم دنیا بھر کے تمام انسانوں،حریت پسندوں،سماجی ،ثقافتی،انسانی حقوق کے کارکنان سمیت شعبہ ہائے زندگی کے ہر طبقہ سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔
۸۔عالمی مارچ برائے آزادئ القدس ایک پر امن تحریک (تحریک آزادئ قدس) ہے جو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔