• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

عالمی برادری نہتے فلسطینیوں کی زندگیوں کا تحفظ یقنی بنانے میں کردار ادا کرے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان 

پاکستان کے عوام غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ہفتہ 13-05-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
عالمی برادری نہتے فلسطینیوں کی زندگیوں کا تحفظ یقنی بنانے میں کردار ادا کرے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان 
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر مسلسل صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عالمی برادری نہتے فلسطینیوں کی زندگیوں کا تحفظ یقنی بنانے میں کردار ادا کرے۔ ملک بھر میں پندرہ مئی یوم نکبہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے دن کے عنوان سے منایا جائے گا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان  کے سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماپاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان پیپلز پارتی کے رہنما ارشد نقوی ایڈوکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر ہمدانی، پائیلر کے صدر کرامت علی، خاتون رہنما عرم بٹ، نسرین میمن، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، سماجی رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فاو نڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقہ میں مسلسل چار روز سے غاصب اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔ درجنوں خواتین اور معصوم بچے اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز تسلط کو پچھتر سال ہو چکے ہیں اور مسلسل مظلوم فلسطینی عوام صیہونی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ عالمی برادری صرف زبانی کلامی دعووں کے علاوہ فلسطین کے مظلوموں کو اسرائیل سے نجات دلوانے کے لئے عملی طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سرپرست اراکین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مسسل اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے مثبت کردار کیا جائے اور غزہ میں انسانی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے عرب اور مسلم دنیا کے حکمرانوں کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب حکمران آپس میں متحد ہو جاتے تو فلسطین آذاد ہو چکا ہوتا ۔انہوںنےمزید کہا کہ پندرہ مئی فلسطینی تاریخ کا یوم نکبہ ہے جسے ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے منایا جائے گا اس عنوان سے اتوار چودہ مئی کو کراچی پریس کلب کے سامنے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا جا رہاہے جبکہ دوپہر تین بجے پریس کلب چوک سے کراچی پریس کلب تک فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں ساسی ومذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

انہوں نے ملک کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

Tags: اسرائیلیپاکستانشہیدصیہونیغزہفلسطینینکبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.