• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ظالم صہیونی جیل میں اسیر مروان برغوثی پر بدترین تشدد، پسلیاں ٹوٹ گئیں

فلسطینی عوام میں انتہائی مقبول اسیر قائد مروان برغوثی کو قابض اسرائیلی جیل میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

جمعرات 16-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ظالم صہیونی جیل میں اسیر مروان برغوثی پر بدترین تشدد، پسلیاں ٹوٹ گئیں
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی کلب برائے اسیران کے میڈیا دفتر نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ تحریک فتح کے ممتاز رہنما اور فلسطینی عوام میں انتہائی مقبول اسیر قائد مروان برغوثی کو قابض اسرائیلی جیل میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

دفتر نے اپنے بیان میں بتایا کہ مروان برغوثی پر یہ وحشیانہ تشدد اس وقت کیا گیا جب انہیں گزشتہ ماہ ستمبر کے وسط میں ریمون جیل سے مجد جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔ قابض اسرائیلی جیل انتظامیہ کے خصوصی تفتیشی اہلکاروں نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئے اور ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

کلب برائے اسیران نے بتایا کہ قابض اسرائیل کے قید خانوں میں فلسطینی قیدیوں پر منظم درندگی جاری ہے اور مروان برغوثی پر حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ حملہ قیدیوں کے حوصلے توڑنے کی ایک ناکام کوشش ہے جنہوں نے ہمیشہ صیہونی جبر کے مقابلے میں استقامت اور قربانی کی مثال قائم کی ہے۔

مروان برغوثی فلسطینی مزاحمتی جدوجہد کی ایک توانا علامت ہیں، جو سنہ 2002 سے قابض اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ انہیں قابض عدالت نے پانچ بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ الزامات دوسری انتفاضہ (انتفاضہ الاقصیٰ) سے متعلق ہیں، جو سنہ 2000 کے موسمِ خزاں میں شروع ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں قابض اسرائیل کے قاتل و سفاک انتہاءپسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے مروان برغوثی کے سیل پر حملہ کیا تھا۔ اس موقع پر درندہ صفت وحشی جابر بن گویر نے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ میںجھوٹااور من گھڑت بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو ہمارے بچوں یا عورتوں کو قتل کرے گا ہم اسے مٹا دیں گے، تم ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔” اس واقعے کی ویڈیو صیہونی ذرائع ابلاغ میں بڑے فخر سے نشر کی گئی تھی۔

قابض اسرائیل کے ان وحشیانہ مظالم سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے جسم و روح کو توڑنے پر تلا ہوا ہے، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ مروان برغوثی اور ان جیسے ہزاروں قیدیوں کے عزم و ایمان کو کوئی زنجیر نہیں توڑ سکتی۔ ان کا وجود قابض دشمن کے لیے استقامت کی وہ دیوار ہے جسے نہ درندگی گرا سکی اور نہ ہی جیلوں کے اندھیرے مٹا سکے۔

Tags: اسیرصہیونی جیلصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینیمروان برغوثی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.