• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

طاقت کے زور پر یرغمالیوں کو بازیاب کرانا قریب قریب ناممکن ہے، اسرائیلی سابق ایئر وائس مارشل

اسرائیلی فوج ایکشن کیلئے تیار تو ہے  لیکن سوال یہ ہے کہ ہم غزہ کے اندر قیدیوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں

پیر 16-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
طاقت کے زور پر یرغمالیوں کو بازیاب کرانا قریب قریب ناممکن ہے، اسرائیلی سابق ایئر وائس مارشل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یرغمالیوں کو غزہ کے اندر زیر زمین سرنگوں میں رکھا گیا ہے”ہم جانتے ہیں کہ سرنگوں کی وجہ سے زمینی کارروائی پیچیدہ ہوگی”۔

گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی فوج کے ترجمان کی جانب سے   امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹر ویو  پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی دفاعی تجزیا نگاراور ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل شان بیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے لئے طاقت کے زور پر غزہ سے یرغمالیوں کو بازیاب کرانا قریب قریب ناممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ یرغمالیوں کو مذاکرات کے ذریعے بازیاب کرانے کی کوشش کی جائے تو بہتر ہوگا طاقت کا استعمال  غزہ میں اسرائیلی فوج کو نقصان دے گا ، اسرائیلی فوج حماس سے غزہ میں گراؤنڈ بیٹل کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔

انھوں نے اسرائیلی فوج کے ترجمان  کے انٹر ویو پر تنقید کی جس میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یرغمالیوں کو غزہ کے اندر زیر زمین سرنگوں میں رکھا گیا ہے”ہم جانتے ہیں کہ سرنگوں کی وجہ سے زمینی کارروائی پیچیدہ ہوگی تاہم اسرائیلی فوج ایکشن کیلئے تیار ہے”۔

ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل شان بیل نے کہا کہ اسرائیلی فوج ایکشن کیلئے تیار تو ہے  لیکن سوال یہ ہے کہ ہم غزہ کے اندر قیدیوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور ان کی رہائی کے لیے کیا کوششیں کی جا رہی ہیں؟۔

Tags: اسرائیلیشان بیلصیہونیغزہفلسطینییرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.