مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز 67 صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کے دھاوؤں کے وقت اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونی آباد کاروں کے تازہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جب دوسری جانب اسرائیلی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو 60 دن کے لیے بند کردیا ہے۔