مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے مسجد اقصیٰ کے فلسطینی محافظ کو حراست میں لے لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی اوقاف نے اتوار کے روز ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے عیسیٰ برکات کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہو رہا تھا۔
گذشتہ روز ہی مسجد اقصیٰ کے ایک اور چوکیدار حمزہ ال نیپالی کو گرفتار کر کے اسرائیل حراستی مرکز منتقل تفتیش کے لئے متنقل کر دیا۔
اسرائیلی پولیس نے گذشتہ ہفتے باب الرحمہ کو نمازیوں کے لئے کھولنے کے بعد سے اب تک مسجد اقصیٰ کے درجنوں چوکیداروں اور محکمہ اوقاف کے عمال کو گرفتار کرلیا ہے پاپھر انہیں مسجد اقصیٰ تک رسائی کی اجازت نہیں دی جاتی۔