مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی ایک نمازی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد ایک مقامی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے بابب القطانین سے باہر نکلنے والی ایک خاتون جہاد غزاوی کو تلاشی کے لیے روکا۔ اس کی شناخت کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاد غزاوی کو پرانے بیت المقدس میں ایک حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازی اسرائیلی فوج کا مستقل ہدف ہیں۔ آئے روز اسرائیلی فوج اور پولیس مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کو حراست میں لیتی اور ان کےقبلہ اوّل میں داخلے پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔