(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تشدد گرفتاریاں ارو شہادتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، مسجد اقصیٰ اور اس سے ملحقہ تمام مقدس مقامات کا دفاع ہمارا حق ہے اور ہم اس کو جاری رکھیں گے۔
اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اردن کی قائم کردہ ‘سپریم اوقاف کونسل’ کے نائب ناجح بکیرات کو رہا کرنے کے بعد انہیں القدس شہر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ۔
اسرائیلی پولیس نے الشیخ ناجح بکیرات کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا جس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اردن کی طرف سے حرم قدسی کے لیے قائم سپریم اوقاف کونسل کے سربراہ نے کہا کہ تشدد گرفتاریاں ارو شہادتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، مسجد اقصیٰ اور اس سے ملحقہ تمام مقدس مقامات کا دفاع ہمارا حق ہے اور ہم اس کو جاری رکھیں گے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد پولیس نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں ایک کارروائی کے دوران سپریم اوقاف کونسل کے سربراہ الشیخ عبدالعظیم سلھب اوران کے نائب الشیخ ناجح بکیرات کو حراست میں لے کرکئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا۔اس کے بعد قابض پولیس نے الشیخ ناجح بکیرات کوایک نوٹس تھمایا گیا جس میں انہیں کہا گیا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوسکتے۔