• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی پولیس نے’’ سپریم اوقاف کونسل‘‘ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا

پیر 25-02-2019
in فلسطین
0
صیہونی  پولیس  نے’’  سپریم اوقاف کونسل‘‘ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران اردن کی قائم کردہ ’’سپریم اوقاف کونسل‘‘ کے سربراہ الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب ناجح بکیرات کو گرفتار کرنے کے چند گھنٹے بعد رہا کردیا۔ دونوں رہنماؤں کی گرفتاری القدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں کشیدگی کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق دو روز میں صیہونی فوج نے بیت المقدس سے 60 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اور ناجح بکیرات کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا۔ رہائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اردن کی طرف سے حرم قدسی کے لیے قائم سپریم اوقاف کونسل کے سربراہ نے کہا کہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، مسجد اقصیٰ اور اس سے ملحقہ تمام مقدس مقامات کا دفاع ہمارا حق ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے ’’وفا‘‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے گذشتہ مسجد اقصیٰ میں ایک کارروائی کے دوران سپریم اوقاف کونسل کے سربراہ الشیخ عبدالعظیم سلھب اوران کے نائب الشیخ ناجح بکیرات کو حراست میں لے کرکئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا۔

ادھراردن کی وزارت اوقاف اورمذہبی اور فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں اہم شخصیات کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس میں سپریم اوقاف کونسل کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں کی گرفتاری خطرناک پیش رفت ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کے نتیجے میں القدس اوقاف کا قبلہ اوّل کے دفاع کے حوالے سے کردار متاثر ہوگا۔

ادھر اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پر قابوپانے کے لیے 60 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے بعض کو رہا کردیا گیا ہے۔

Tags: اردناسرائیلالقدساوقافبیت المقدسحراستدفاعسپریمصیہونیفلسطینقبلہ اوّلگرفتارمسجد اقصیٰمیڈیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.