(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صائب عریقات کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس نے واضح طور پر کہا ہے کہ صدی کی ڈیل کا معاہدہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
مرکز برائے پالیسی ریسرچ اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (مسارات) کی نویں سالانہ کانفرنس کے پہلے سیشن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےفلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات کا کہنا ہے کہ جس طرح صدی کی ڈیل کو فلسطینی قوم نے مستقل مزاجی اور اتحاد سے ناکام بنایا ہے اسی طرح اسرائیلی اور امارات کے درمیان معاہدے کے ثمرات کو بھی ناکام بنائیں گے ، انھوں نے امارات اور اسرائیل تعلقات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بعض عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات درحقیقت فلسطینی قوم اور قبلہ اول سے غداری ہے ۔