• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی قیدمیں مریض فلسطینی اسیر کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق

بدھ 06-02-2019
in فلسطین
0
صیہونی قیدمیں مریض فلسطینی اسیر کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عقوبت خانوں میں 1988ءسے پابند سلاسل فلسطینی شہری محمود سالم ابو خرابیش اس وقت کئی خطرناک امراض سے دوچار ہیں اور ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیلر اور انتظامیہ ان کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اریحا گورنری میں ’’عین سلطان‘‘ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی اسیر محمود سالم ابو خرابیش کو اسرائیلی فوج نے 11 مارچ 1988ء کو حراست میں لیا۔ ان پر اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں مقدمہ چلایا گیا اوراسرائیلی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسیر ابو خرابیش امراض قلب، سانس کی تکلیف، بلند فشار خن، کولسٹرول اور چکنائی کی زیادتی اور معدے کی خرابی جیسے عوارض کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو خرابیش کو اسرائیلی جیل میں کسی قسم کی طبی سہولت میسر نہیں اور وہ کئی سال سے اسی طرح لا علاج زندگی گذار رہے ہیں۔اس کے علاوہ 37 سالہ اسیرحربیات 17 سال سے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں اور وہ بھی اعصابی امراض کا شکار ہیں۔

Tags: اسرائیلاسیرامراضحراستزندانصیہونیعدالتفلسطینگورنر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.