(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں فلسطینی سیاسی جماعتوں کےعہدیدان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
دو روز قبل قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے نواحی علاقے المغیر میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف نکالی جانے والی ایک ریلی میں شرکت کے دوران 13 سالہ فلسطینی بچےعلی ایمن نصر ابو علیا کو براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔
شہید علی ایمن نصر ابو علیا کی نماز جنازہ المغیر قصبے میں ادا کی گئی جس میں فلسطینی سیاسی جماعتوں کے عہدیدارن سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اس
موقع پر شہریوں نے صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے بچے کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔