(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجیوں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے ہونے کے باوجود فلسطینی مزدوروں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے قابض ریاست کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے باجود حصول روزگار کیلئےاسرائیل جانے والے فلسطینی مزدوروں کو اس وقت گرفتارکرلیا جب وہ اپنی روزگار کے مقامات پر جارہے تھے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزدوروں نے اگرچہ اسرائیل کی جانب سے جار ی کردہ کام کے اجازت نامے دکھائے لیکن اسرائیلی فوجیوں نے انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور انکے ہاتھوں کو ہتھکڑیوں سے ایسے باندھ دیاجیسے وہ عادی مجرم ہوں۔
مغربی کنارے کے مزدورں کو ہمیشہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں نظربندی ذلت ، گھبرانے اور جسمانی حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ 1948 میں مقبوضہ فلسطین میں اپنے مقامات تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی یا ہلاک ہوسکتے ہیں۔