(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے ایک فلسطینی کی ملکیت ایک مکان کو مسمار کردیا جبکہ البصرہ گاؤں میں ایک مسجد کو مسمار کرنے کیلئے اس کی پیمائش کی۔
پاپولر اینڈ نیشنل کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر ، راتب الجبور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کےجنوب میں واقع فلسطینی شہری بلال العجلونی کے مکان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین جنوب میں واقع ، البصرہ گاؤں کی واحد جامع مسجد ابوبکر کی پیمائش لی جس کا مقصد اس مسجد کو شہید کرنے کا فیصلہ ہے ، صیہونی حکام فلسطینی املاک اور جائیداد کو مسمار کرنے سے قبل اس کی پیمائش کرتے ہیں ۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ علاقے میں شہریوں کی عمارتوں اور املاک کو مسمار کرنے کی پالیسی کا مقصد آبادی کو آبادکاری میں توسیع کے حق میں بے گھر کرنا ہے۔