• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کے چھاپے ، 24 فلسطینی گرفتار

بدھ 19-12-2018
in فلسطین
0
صیہونی فوج کے چھاپے ، 24 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں میں منگل کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ محروسین میں سابق فلسطینی اسیران بھی شامل ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران عوامی مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں مطلوب فلسطینیوں سمیت 24 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تلاشی کے دوران شہید فلسطینی صالح البرغوثی کے بھائی اور سابق اسیر عاصم کی اہلیہ آیات دحادحہ کو رام اللہ، یاسر حازم الریماوی کو بیت ریما اور احمد ساایامی حامد کو سلواد کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔

جنین سے حراست میں لیے جانے والوں میں محمود موسیٰ، علی عبدالرحمان بعجاوی، مصطفیٰ عز الکیلانی، جنین کیمپ سے مجاھد ابو خلیفہ، سابق اسیر نصر علاونہ، ھمام غربیہ کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں مشرقی بیت المقدس کے علاقے حزما سے محمد عبدلالہ کفر قدوم سے ھادی صلاح جنوبی بیت لحم سے معتز ابو سل شامل ہیں۔

بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے حماس رہنما الشیخ حسن الوردیان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

Tags: اسرائیلیبیت المقدسبیت لحمحراستحماسصیہونیغرب اردنفلسطینکارروائیوںگرفتارمزاحمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.