غرب اردن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں ایک کارروائی کے دوران اتوار کو تین یہودیوں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی عمر کے 15 سالہ بھائی کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غرب اردن سے 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب فلسطینی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے سلفیت شہر میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور اشتہاری فلسطینی عمر امین یوسف ابو لیٰ کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمر اتوار کے بعد سے اسرائیلی فوج کے قابو نہیں آ سکا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل اور بیت لحم میں بھی گھر گھر تلاشی لی۔ شمالی شہر نابلس میں بزاریا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔