• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینی زیر حراست

منگل 26-02-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
صیہونی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینی زیر حراست
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن اور القدس میں جگہ جگہ چھاپے مارے ۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے سابق اسیران اور بچوں سمیت دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے منگل کو علی الصباح اور رات کے وقت چھاپہ مار کارروائیوں میں اشتہاری قرار دیے گئے فلسطینیوں اور مزاحمت کاروں سمیت 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور الخلیل میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔ لوٹی گئی رقوم کی مالیت لاکھوں شیکل بتائی جاتی ہے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر چھاپے کے دوران دو سابق اسیران سمیت تین فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں صرۃ کے مقام پر تلاشی کے دوران 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طوباس میں تلاشی کے دوران باسم ذیب صوافطہ اور اس کے دو بیٹوں محمد اور قسام کو حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: اسرائیلالخلیلالقدسبیت المقدسبیت لحمچھاپہ مارحراسترام اللہصیہونیغرب اردنفلسطینمزاحمتنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.